ابنا: سعودي عرب کے ايک سرگرم سياسي کارکن فواد ابراہيم نے اپنے ايک انٹرويو ميں کہا ہے کہ مظاہرين کے ہاتھوں سعودي سيکورٹي فورس کے اہلکار کي ہلاکت يا ان پر حملون کے الزامات سراسر بے بنياد ہيں- انہوں نے کہا کہ ملک ميں جاري عوامي احتجاج کا سلسلہ پوري طرح سے پرامن ہے- فواد ابراہيم کا کہنا تھا کہ مظاہرين کے خلاف يہ الزام ملک پر مسلط شاہي نظام کي گرتي ہوئي ديواروں کو سہارا دينے کي ناکام کوشش ہے-انہوں نے عوام سے ہوشيار رہنے کي اپيل کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود حکومت ملک کي شيعہ آبادي کے خلاف جعلي دستاويزات اور شواہد تيار کررہي جس کا مقصد ملک کي ايک اہم اقليت پر دہشتگردي کے الزامات عائد کرنا ہے-انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام اپنے سياسي اور شہري حقوق کي تکميل کے مطالبے پر پوري طرح سے قائم ہيں اور شاہي حکومت کي جانب سے جاري سخت گير اقدامات بھي انہيں اپنے حقوقي کي تکميل کے مطالبے سے نہيں روک سکتے- فواد ابراہيم نے بحرين ميں عوامي تحريک کے سلسلے ميں سعودي عرب کے موقف کو مخاصمانہ قرار ديتے ہوئے کہا کہ آل سعود حکومت بحرين ميں بھي جمہوريت کے قيام کو اپنے لئے ايک خطرہ سمجھتي ہے لہذا اسے روکنے کے لئے تمام حربے استعمال کر رہي ہے-سعودي سياسي کارکن نے واضح کيا کہ بحرين کے بارے ميں سعودي عرب کي پاليسي بري طرح ناکام ہوگئي ہے- انہوں نے کہا کہ آل سعود خاندان امريکي پاليسيوں پر علمدرآمد کرنے اور اقتدار ميں باقي رہنے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے-
.......
/169